حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے
RadioAug 6, 2026Read original
حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں چار روپے پینتالیس پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو تینتیس روپے ایک پیسہ فی لٹر ہو گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو تراسی روپے چھیاسی پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔